04 مئی ، 2020
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 486 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21452 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 137 اور پنجاب میں 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 1318 کیسز رپورٹ ہوئے اور 27 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن میں سندھ سے 417 کیسز 7 ہلاکتیں، پنجاب 609 کیسز اور 15 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 159 کیسز اور 5 ہلاکتیں، بلوچستان میں 103 کیسز، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں آج کورونا کے مزید 417 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 7 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمزید 2571 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7882 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے اور اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 137 تک جا پہنچی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1629 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 609 کیسز اور 15اموات سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 8103 اور اموات 136 ہوگئیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے اب تک 2713 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 415 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 185 تک جاپہنچی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 159 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3288 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 856 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں پیر کو مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1321 ہوگئی۔
صوبے میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 372 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 279 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں اتوار کو مزید 5 میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد علاقے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے، 44 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
چینی دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس ویکیسن سے بندروں پر کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہوا ہے، صرف 6 دنوں میں روزانہ اوسطاً 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ مزید پڑھیں۔۔
ملک بھرکے ائیرپورٹس سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 7 مئی تک توسیع کردی گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پابندی کے دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔ مزید پڑھیں۔۔
خیال رہے کہ سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 15 مئی تک توسیع کر رکھی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔
ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں۔۔