31 اگست ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں پولیس نے جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کرایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملز م دانے دار پتھرپر رنگ کرکے زرعی ادویات کی پیکنگ میں بھر کر فروخت کررہا تھا۔پولیس کے مطابق موڑ ایمن آباد کے قریب ایک فیکٹری کے اندر دانے دار پتھر کو رنگ کرکے انہیں پیکٹوں میں بھر کرسپلائی کیا جارہا تھا۔پولیس کے فیکٹری پر چھاپا مارا تواُس وقت باہر سے تالے لگا کر اندر پیکٹوں میں پتھر بھرے جارہے تھے۔پولیس نے فیکٹری کے مالک محمد عرفان کو گرفتارکرلیا ہے۔ملزم عرفان کے مطابق وہ پتھر پر رنگ کرنے کے بعد انہیں مارکیٹ میں زرعی ادویات کے مختلف ناموں سے فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے سارا مال قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔