08 فروری ، 2012
صنعاء … یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے صدارتی انتخاب کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے وطن واپس آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یمن کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ امریکا میں موجود یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے 21 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر وطن واپس آنے کا عندیہ دیا ہے۔ وہ اس دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر صالح نے نیویارک میں ایک تقریب میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ روبہ صحت ہیں اور بہت جلد ملک واپس لوٹیں گے۔ وہ اپنے نائب اور متفقہ صدارتی امیدوار منصور ہادی کے حق میں ووٹ دیں گے۔