09 فروری ، 2012
برسلز … یورپی کونسل نے پاکستان کے ساتھ 5 سال کے اسٹریٹجک معاہدے کی منظوری دے دی ہے، یورپی وزرائے خارجہ اسٹریٹجک معاہدے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ یورپی کونسل نے پاکستان کے ساتھ 5 سال کے اسٹریٹجک معاہدے کی منظوری دے دی ہے، یورپی یونین کے قیام کے بعد پہلی بار پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی منظوری دی گئی ہے ۔ معاہدے سے پاکستان کے معاشی اور سماجی شعبے میں دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور یورپ کے 27 ممالک پاکستان کے ساتھ مختلف معاہدے کر سکیں گے۔ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن کے اپریل میں دورے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ یورپی وزرائے خارجہ پہلے ہی اسٹریٹجک معاہدے کی منظوری دے چکی ہے۔