کراچی میں ایک اور ہیٹ ویو کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں شہر میں ایک اور معتدل درجے کی ہیٹ ویو کا بتایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق  17 تا 22 مئی شہر معتدل ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے اور  ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ  دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں جب کہ  شمال مغربی اور مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی تاہم  معتدل ہیٹ ویو میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں :