Time 18 مئی ، 2020
پاکستان

ایل او سی پر بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ، ایک شخص زخمی

 بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے، آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور بھاری ہتھیاروں سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :