20 مئی ، 2020
موجودہ عالمی وبا کے دوران پاکستان سمیت اکثر ممالک میں ماسک کا استعمال بڑھ گیا ہے جب کہ بہت سے ممالک میں یا جگہوں پر اسے لازمی بھی قرار دیا گیاہے۔
ماسک کے استعمال سے اگرچہ آپ خود کو بھی اور دوسروں کو بھی محفوظ بناکرتے ہیں لیکن صرف ماسک پہننے اور محفوظ ماسک پہننے میں فرق ہے۔
اکثر اوقات آپ کا پہنا ہوا ماسک آپ کو وائرس یا بیکٹیریا سے مکمل تحفظ فراہم کرنے کے قابل نہیں رہنا اور یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ آپ اپنے ماسک کو تبدیل کر دیں یا اسے دھو کر استعمال کریں۔
اگر آپ اپنی اور دوسروں کی صحت محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو ان چند علامات یا نشانیوں پر نظر رکھیں اور جیسے ہی آپ کے ماسک پر یہ ظاہر ہوں تو فوراً اسے تبدیل کر دیں۔
ماسک صرف اسی صورت میں آپ کو تحفظ فراہم کرسکتا ہے جب وہ کہیں سے بھی پھٹا ہوا نہ ہو یا اس میں سوراخ نہ ہوں۔ اگر آپ کا ماسک کہیں سے پھٹنا شروع ہو گیا ہے یا اس میں سورواخ ہو گئے ہیں تو فوراً اسے تبدیل کرلیں کیونکہ اب یہ محفوظ نہیں ہے۔ اس سے نہ صرف خود خطرے میں ہیں بلکہ دیگر لوگ بھی آپ سے محفوظ نہیں ہیں۔
اس بات کےتصدیق شدہ شواہد موجود ہیں کہ کورونا وائرس بعض سطحوں پر کئی کئی دن تک فعال رہ سکتا ہے۔اگر آپ کو کورونا وائرس ہوا ہے یا آپ میں ایسی علامات پائی جاتی ہیں جو کہ کورونا کے مریضوں میں ہوتی ہے تو آپ کو چاہیے کہ آپ اپنا ماسک تبدیل کرتےرہیں۔اگر آپ کپڑے کا ماسک استعمال کرتے ہیں تو اس صورت میں آپ اسے بار بار دھو کر خشک کریں اور پھر استعمال کریں۔
اگرکسی مریض کی تیماری داری کر رہے ہیں یا کسی ایسے فرد کے قریب رہتے ہیں جس پر آپ کو شک ہے کہ اس میں وائرس ہو سکتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ اپنا ماسک تبدیل کریں یا اسے دھو کر استعمال کریں تاکہ آپ خود کو وائرس سے محفوظ کر سکیں۔
اگر آپ نے ممکنہ طور پر وائرس سے ممکنہ متاثرہ جگہوں یعنی دروازوں کے ہینڈل اور خریداری کے دوران ٹرالی وغیرہ کو پکڑنے کے بعد اپنے ماسک کو چھوا ہے تو آپ کو چاہیے کہ آپ ماسک کو تبدیل کرلیں اور کپڑے کا ماسک ہونے کی صورت میں اسے فوراً دھو کر استعمال کریں۔