02 ستمبر ، 2012
جکارتہ…انڈونیشیا میں سکیورٹی فورسز کی چھاپہ مار کارروائی میں دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا کے شہر سولو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا جو شہر کے مشرقی رہائشی علاقہ میں چھپے ہوئے تھے۔ پولیس ترجمان رافلی عامر کے مطابق عسکریت پسندوں نے چھاپے کے دوران مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور کچھ وقت کیلئے پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق ابوسیاف گروپ سے ہے جو انڈونیشیا میں ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔