18 جون ، 2020
اسلام آباد میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے چیئرمین قومی احستاب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی اور ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صدرمملکت کو ادارےکی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب نے 2019ء میں 141 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے۔
چیئرمین نیب کے مطابق گذشتہ سال747 انکوائریاں اور269 تفتیش مکمل کی گئی ہیں اور نیب کی کامیابی کی شرح 68.8 فیصد رہی ہے۔
صدر مملکت نے نیب کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے،نیب کومعاشرے سے بدعنوانی ختم کرنے کے لیے مزید مضبوط کرنےکی ضرورت ہے۔