خاتون نے کورونا سے بچنے کا حل تلاش کرلیا

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

چین سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس جیسے جیسے دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوا تو اس سے لوگوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوتا گیا اور ہر کوئی باہر نکلتے وقت صرف یہی سوچ رہا ہے کہ اسے کسی سے وائرس نہ لگ جائے۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین کی جانب سے سماجی دوری اختیار کرنے اور ماسک، صابن سے بار بار ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ماہرین کی تمام تر ہدایات کے باوجود بھی لوگ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ڈر رہے ہیں جب کہ متعدد افراد وائرس سے بچنے کے لیے انوکھی حکمت عملی بھی اپنا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبا میں ایک ادھیڑ عمر خاتون نے وائرس سے بچنے کے لیے ایک  انوکھی ہی حکمت عملی اپنائی ہے۔

فیریدیا روجاس نامی خاتون نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے لیے کارڈ باکس کی مدد سے ایک حفاظتی باکس تیار کیا جس کو پہن کر وہ گھر سے باہر نکل کر اپنے ضروری کام کرتی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو امریکا میں مقیم ہیں اس لیے گھر کا ضروری سامان لینے کے لیے انہیں خود ہی باہر نکلنا پڑتا ہے۔

خاتون نے اس کارڈ باکس کو گھر نما بنایا ہوا ہے جس کو پہن کر وہ گھر سے باہر نکل کر اپنی ضرورت کی اشیاء کی خریداری کرتی ہیں۔