پاکستان
Time 08 جولائی ، 2020

بی آئی ایس پی کی رقم وصول کرنیوالے 90 سرکاری افسران سے ایک کروڑ روپے سے زائد وصول

فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  بلوچستان نے صوبے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر رقم حاصل کرنے والے 90 افسران سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرلی۔

ایف آئی اے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر اپنے آپ کو غریب ظاہر کرکے رقم حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اب تک 90 افسران سے ایککروڑ سے زائد رقم ریکور کرلی گئی ہے جب کہ نصیرآباد میں لائیو سٹاک کے گریڈ 17کے ملازمین میاں بیوی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مزید افسران کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے جیسے جیسے ثبوت ملتے جائیں گے مزید افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :