05 ستمبر ، 2012
مظفرآباد… آزاد کشمیر کی تحصیل نصیر آباد میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور اطلاعات کے مطابق قریبی علاقے مچھیارا میں 2خواتین اور4بچوں سمیت10افراد بہہ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر علاقے میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔