05 ستمبر ، 2012
مظفرآباد… آزاد کشمیر کی تحصیل نصیر آباد میں گذشتہ شب سے جاری شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور اطلاعات کے مطابق قریبی علاقے مچھیارا میں 2خواتین اور4بچوں سمیت17افراد بہہ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر علاقے میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ ڈائرکٹر ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ملک شاہد کے مطابق ڈوبنے والے 4افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ بہہ جانے والے باقی 13 افراد کی تلاش جاری ہے۔