دنیا
Time 01 اگست ، 2020

برٹش پاکستانی عامر سرفراز ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن بن گئے

دنیا کی قدیم ترین سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے عامر سرفراز ہاؤس آف لارڈز کے کم عمر ترین رکن ہوں گے۔ فوٹو: فائل

لندن:  پاکستانی نژاد برطانوی شہری عامر سرفراز کو ہاؤس آف لارڈز کا تاحیات رکن بنا دیا گیا۔

ملکہ برطانیہ نے وزیراعظم بورس جانسن کے مشورے پربرٹش پاکستانی عامر سرفراز کو لارڈز کا تاحیات رکن بنایا، عامر سرفراز کو کنزرویٹو پارٹی کے لیے خدمات پر ہاؤس آف لارڈ کے ممبر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

عامر سرفراز کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے اور یہ روانی سے اردو بھی بولتے ہیں، 38 سالہ عامر سرفراز ہاؤس آف لارڈز کے کم عمر ترین رکن ہوں گے۔

کمیونٹی کو مرکزی سیاست کی طرف راغب کرنے کے لیے عامر سرفراز جنگ لندن میں مضامین بھی لکھتے رہے ہیں۔

اس موقع پر عامر سرفراز کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف لارڈز کا تاحیات رکن بننے کا اعزاز ملنے پر  اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا۔

عامر سرفراز  نے بوسٹن یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :