پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے: چینی سفیر

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں امن اور استحکام لانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں بات کرتے ہوئے چینی سفیر کاکہنا تھا کہ پاکستان معاشی سرگرمیوں کا گڑھ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ افغان لیڈرز بھی علاقائی رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ریلوے لنک میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام لانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔

نوٹ: پاکستان میں چینی سفیر کا یہ انٹرویو پیر کی رات 10:05 منٹ پر پروگرام ’جرگہ‘ میں نشر  ہوگا۔

مزید خبریں :