Time 05 اگست ، 2020
پاکستان

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے نوجوان لڑکی شہید، 6 افراد زخمی

فوٹو فائل

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر  تتہ پانی سیکٹر پر  سول آبادی کو نشانہ بنایا اور بلا اشتعال فائرنگ کر کے فتح پور اور تاہی گاؤں کے 6 افراد کو زخمی کر دیا جس میں  2 خواتین اور 2 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاؤں میں 18 سالہ لڑکی شہید بھی ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اس سال اب تک 1877 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکی ہے جس میں 15 افراد شہید اور 144 زخمی ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید 15 افراد میں 5 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں جب کہ  زخمی 144 افراد میں 46 خواتین اور 37 بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :