پاکستان کا یومِ آزادی منانے کیلئے گوگل کا نیا انداز

گوگل نے پاکستان کے 74 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا—اسکرین گریب

مقبول سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی ایک روایت ہے جس کے تحت گوگل نے پاکستان کے 74 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔

ڈوڈل پر اس بار بلوچستان میں واقع ’خوجک سرنگ‘ کو ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔

سبز رنگ کے ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو پاکستان کی تاریخ بیان کرنے والے لنکس فراہم کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ملی نغمے اور آج کے دن سے متعلق دیگر خبروں کے لنکس بھی موجود ہیں۔

اس خصوصی ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب نمایاں ہے۔ 

مزید خبریں :