08 ستمبر ، 2012
گوجرانوالہ… انٹر پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم نے صوبائی وزیر سے گولڈ میڈل وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق طالب تقسیم انعامات کی تقریب کے شرکاء اس وقت بھونچکا رہ گئے جب پری میڈکیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اسد محمود نے صوبائی تعلیم وزیر مجتبیٰ سے گولڈ میڈل وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ اسد محمود نے 1017نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ میڈل لینے سے انکار پر میڈیا بھی موقع پر جمع ہو گیا جب اسد محمود نے الزام عائد کیا کہ آئی جی موٹروے نے اس کے والد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا اور سول لباس میں پولیس والے اس کے گھر والوں کو اب بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی اور اگر معاملہ حل نہ ہوا تو میاں شہباز شریف کے علم میں بات لائی جائے گی۔