پاکستان
10 ستمبر ، 2012

بارشیں:مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی

بارشیں:مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی

کراچی… ملک میں جاری حالیہ بارشوں کے دوران مکانات کی چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں رات 12 بجے کے بعد سے اب تک 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ روز بھی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں 36 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بالا کے علاقے میں گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ صوابی کے علاقے مہاجر کیمپ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 10فراد جاں بحق ہوگئے جس میں 6 بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ بارشوں کے دوران جیکب کے گوٹھ خدا بخش میں چھت گرنے سے باپ بیٹا جا بحق ہوگئے، کشمورکے گوٹھ بگن میں چھت گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے چوک آرائیاں میں مکان کی چھت گر نے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔صادق آباد کے علاقے احمد پور لمہ میں بھی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ادھر پنجاب کے ضلع راجن پور میں کوٹ مٹھن میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ اتوار کے روز بھی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں پنجاب میں 31 اور سندھ میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :