10 ستمبر ، 2012
پارہ چنار… پارہ چنار میں کشمیر چوک پر دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور 40کے قریب زخمی ہو گئے۔ پولیٹکل حکام کے مطابق دھماکا ایک گاڑی میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا جو کشمیر چوک پر کھڑی کی گئی۔ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بند ہو گئی جبکہ جائے وقوع پر شدید افراتفری دیکھی گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز جے گھیر ے میں لے لیا ہے اور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔