پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) پر پابندی کا اشارہ دے دیا

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن)  پر پابندی کا اشارہ دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ پاکستان دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگ سکتی ہے اور لگنی چاہیے۔

وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ 6 سے 15 فروری تک مسلم لیگ (ن) کے لوگ انہیں چھوڑ کر چلے جائیں گے، ن لیگ ٹوٹ رہی ہے  اور 27  دسمبر ان کے جلسوں کی آخری تاریخ ہے۔

مزید خبریں :