پاکستان
Time 29 اکتوبر ، 2020

نجی اسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

رحیم یارخان: صادق آبادکے نجی اسپتال میں آگ لگ لگنے سے 2 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق آباد کے نجی اسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دو کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔

حکام کا کہنا ہےکہ اسپتال کے وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزید خبریں :