Time 03 نومبر ، 2020
پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری زخمی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر باغ سر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سال کا شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :