دنیا
11 فروری ، 2012

امریکا : مذہبی طبقوں کو اہمیت حاصل ،اوباما اور رومنی کو مخالفت کا سامنا

 امریکا : مذہبی طبقوں کو اہمیت حاصل ،اوباما اور رومنی کو مخالفت کا سامنا

واشنگٹن … دو سو سال پرانی جمہوریت والی ریاست ہائے متحدہ امریکا میں مذہبی طبقوں کو نہایت اہمیت حاصل ہے۔اس سال کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار بارک اوباما اور ری پبلیکن امیدوار مٹ رومنی دونوں کو ہی مذہبی طبقوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی صدر کو اپنے ہی بنائے ہوئے صحت کے قوانین کے باعث مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہ صحت کے قوانین میں اپنے سینیٹرزکی مدد سے ترامیم کرانے پر مجبور ہوگئے۔ اسی لیے انہوں نے آج وائٹ ہاوٴس میں تبدیلیوں کا اعلان کرکے تاکہ طاقت ور کیتھولک تنظیموں کی مخالفت روکنے کی کوشش کی۔ ری پبلیکن امیدوار مٹ رومنی عیسائیت میں مورمن عقیدے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو ماضی میں پرٹسٹنٹ اور کیتھولک فرقوں کے ہاتھوں امتیاز اور استحصال کا شکار رہے ہیں۔اسی لیے بعض عیسائی تنظیمیں اور ووٹرز ان کی حمایت کرنے سے انکاری ہیں۔

مزید خبریں :