دنیا
11 فروری ، 2012

رومانیہ میں شدید برفباری،رابطے منقطع،بجلی کی فراہمی معطل

رومانیہ میں شدید برفباری،رابطے منقطع،بجلی کی فراہمی معطل

بچ ریسٹ … رومانیہ میں شدید برف باری کے باعث ملک کے کئی علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے، شدید برف باری کے نتیجے میں سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا اور لوگ برف کھود کر اپنا راستہ بنانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بلڈوزر راستوں سے برف صاف کر رہے ہیں جس سے اطراف میں کئی میٹر اونچی برف کی دیوار کھڑی ہو گئی ہے۔رومانیہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے اور دریائے ڈینیوب Danube ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔جو یورپ کی مصروف تریں آبی گزرگاہ ہے۔

مزید خبریں :