دنیا
11 فروری ، 2012

امریکا:ازبک شہری پراوباما کو قتل کی دھمکیاں دینے کی فرد جرم عائد

برمنگھم … امریکی عدالت نے ازبک شہری پر صدر بارک اوباما کو قتل کی دھمکیاں دینے اور دیگرجرائم کی فرد جرم عائد کردی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہربرمنگھم کی ضلعی عدالت نے بائیس سالہ ازبک شہری قدیروف پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق ازبک شہری امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم تھا اور اس پر دہشت گردی اور امریکی صدر بارک اوباما کو قتل کی دھمکیاں دینے سمیت تین جرائم پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ایک معاہدے کے تحت قدیروف نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے جس کی وجہ سے اسے طویل عمر قید نہیں ہوگی۔خبرایجنسی کے مطابق ازبک شہری کو سترہ مئی کوسزا سنائی جائے گی۔

مزید خبریں :