Time 19 دسمبر ، 2020
پاکستان

لاہور؛ احتجاج کے باعث ن لیگی ایم پی اے کی رہائش گاہ پر انکروچمنٹ آپریشن ملتوی

 بااثر افراد نےلوگوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا، ناخوشگوار صورت حال سےبچنے کے لیے آپریشن ملتوی کیاگیا، ترجمان ایل ڈی اے،فوٹو: فائل

لاہور میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سیف الملوک کھوکھر کی رہائش گاہ میں مبینہ طورپر شامل سرکاری اراضی واگزارکرانے کے لیے ایل ڈی اے کا آپریشن احتجاج کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

ایل ڈی اے کی ٹیم بھاری مشینری اور پولیس نفری کے ساتھ آپریشن کے لیے جوہر ٹاؤن میں کھوکھر پیلس پہنچی تھی۔

 ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ٹیم سرکاری اراضی واگزار اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرنا چاہتی تھی  لیکن  لیگی ایم پی اے کے حامی احتجاج کرتے ہوئے مشینری کے سامنے آگئے جس پر آپر یشن ملتوی کردیاگیا۔

ترجمان ایل ڈی اے نےکہا ہےکہ بااثر افراد نےلوگوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا، ناخوشگوار صورت حال سےبچنے کے لیے آپریشن ملتوی کیاگیا ہے۔

 ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق کھوکھر پیلس میں شامل 46کنال اراضی غیر قانونی ہے ۔

دوسری جانب لیگی رہنما سیف الملکوک کھوکھرکاکہنا تھاکہ ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی اینٹی کرپشن اور سی سی پی او لاہور کو شرم آنی چاہیے، میرے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن مجھے کلیئر قرار دے چکا ہے، ادارے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اشاروں پرمت چلیں۔

مزید خبریں :