دنیا
11 فروری ، 2012

یورپ میں برفباری اور سردی سے ہلاکتوں کی تعداد500ہوگئی

یورپ میں برفباری اور سردی سے ہلاکتوں کی تعداد500ہوگئی

بخارسٹ … یورپ میں برفباری اور شدید سردی نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔ سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہونے والوں کی تعدادپانچ سو سے زائد ہوگئی ہے۔ رومانیہ میں شدید برفباری نے کئی سڑکوں کو بند کردیا ہے جہاں خون جمادینی والی سردی سے مزید تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برفباری سے ملک کے شمالی علاقوں میں بیس ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ ادھر یوکرین میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں۔شدید برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی پچیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔کئی علاقوں کا رابطہ بھی آپس میں منقطع ہے جس کے بعد ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ترکی میں خراب موسم زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک نئی آزمائش لایا ہے۔شدید ٹھنڈ نے عارضی خیموں میں پناہ لیے ہوئے افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔اٹلی میں بھی خراب موسم کے باعث اسکول اور دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔یورپ کے مرکزی دریا ڈینیوب کا پانی جمنے کی وجہ سے اسے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :