پاکستان
Time 31 دسمبر ، 2020

کراچی میں کوروناویکسین ٹرائل کیلئے رضاکاروں سے مدد طلب، معاوضہ بھی دینےکا اعلان

حکام کے مطابق رضاکاروں کا قابل معیاری ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مکمل جسمانی معائنہ اور طبی جانچ پڑتال بلامعاوضہ کی جائے گی،فوٹو: فائل

جامعہ کراچی اور انڈس اسپتال نے کورونا ویکسین کے ٹرائل کے لیے رضاکاروں سے مدد کی درخواست کردی۔

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) اور انڈس اسپتال نے کورونا ویکسین پر تحقیق کے لیے ایسے صحت مند افراد کو رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جن کی عمریں 59 سال سے زائد ہوں۔

حکام کے مطابق رضاکاروں کا قابل معیاری ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مکمل جسمانی معائنہ اور طبی جانچ پڑتال بلامعاوضہ کی جائے گی جن میں خون اور پیشاب کے ٹیسٹ ،ای سی جی ایکسرے اور کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں، اس کے ساتھ انہیں کورونا کی ویکسین بھی دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے والوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ اور دیگر اخراجات بھی دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :