پاکستان
Time 02 جنوری ، 2021

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

 بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا جس پر اسے مار گرایا گیا: آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل 

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر چکوٹھی سیکٹر میں مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا جس پر اسے مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے یکم جنوری کو نوشیری سیکٹر میں بھی بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔

مزید خبریں :