کاروبار
19 ستمبر ، 2012

عالمی معیشت مزید ابتری کی طرف جارہی ہے ،فیڈیکس

نیویارک … دنیا کی دوسری بڑی پیکج ڈیلیوری کمپنی ’فیڈیکس‘ نے رواں مالی سال کیلئے گروتھ تخمینوں میں کمی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت مزید ابتری کی طرف جارہی ہے ۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر خالص آمدن گزشتہ سال کی اسی مدت سے بھی کم متوقع ہے۔ پری مارکیٹ کاروبار میں سٹاک کو تقریباً 2 فیصد خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کمپنی کو اب توقع ہے کہ اب وہ مالی سال کے اختتام پر 6.20 ڈالر 6.60 ڈالر فی شیئر کمائے گی جبکہ قبل ازیں 6.90 ڈالر سے 7.40 ڈالر فی شیئر کی پیشنگوئی کی گئی تھی۔ عالمی معیشت کی سست روی کے باعث صارفین نے نسبتاً سستی ڈیلیوری سروسز سے رابطے شروع کر دیے ہیں جبکہ فیڈیکس کمپنی نہایت سرعت سے اخراجات میں کمی کے قابل نہیں ۔

مزید خبریں :