پاکستان
Time 07 جنوری ، 2021

سپریم کورٹ نے7 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل مستردکردی

سپریم کورٹ نے7 سال کی بچی سے زیادتی کے ملزم کی سزائے موت کےخلاف اپیل مسترد کردی۔ 

سپریم کورٹ میں ملزم کی درخواست کی سماعت جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے شواہدکا درست جائزہ نہیں لیا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر عابد مرزا کا کہنا تھا کہ ملزم حیدرعرف پپو نے زیادتی کے بعد بچی کو گلا دباکر قتل کیا،ٹیسٹ میں ملزم کا ڈی این اے بھی میچ ہوا، بچی کےگلے سے ملنے والے نمونے بھی ملزم سے میچ ہوئے تھے۔

 عدالت عظمیٰ نے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

خیال رہےکہ ملزم حیدرعرف پپو نے وہاڑی میں29 جون 2016 کو بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت دی جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

ملزم نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

مزید خبریں :