پاکستان
Time 11 جنوری ، 2021

20-2019 میں گردشی قرضے میں 538 ارب اضافہ ہوا: ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد: پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ جولائی تا نومبر 2020 ماہانہ گردشی قرضہ بڑھنے کی رفتار 31 ارب روپے رہی تاہم جولائی سے ستمبر 2020 کے دوران گردشی قرضوں کے بہاؤ میں 14 فیصد کمی ہوئی۔

مفتاح اسماعیل کے دعوؤں کے جواب میں پاور ڈویژن کے ترجمان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 20۔2019 میں گردشی قرضے میں 538 ارب اضافہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق بل مؤخر ریلیف کے باعث سرکلر ڈیٹ میں 320 ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ وزیراعظم کے احکامات پر جنوری اوراپریل 2020 میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ موخر کی گئیں۔

ترجمان نےبتایا کہ اگست 2018 میں گردشی قرضے میں ماہانہ اضافہ 39 ارب روپے تھا جب کہ کورونا کے باعث مارچ 2020 سے تین مہینے کےلیے بل موخر کیے گئے۔

مزید خبریں :