کاروبار
Time 03 جولائی ، 2018

گزشتہ حکومت نے گردشی قرضے کا بوجھ بجلی کے بلوں میں ڈال دیا

وزارت خزانہ کے حکام نے گزشتہ حکومت کے اقدام کا اعتراف کیا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: گزشتہ حکومت نے گردشی قرضے کی ادائیگی کے 150 ارب روپے کا بوجھ عوام پرڈال دیا۔

جیونیوز کے مطابق گزشتہ حکومت نے گردشی قرضے کا بوجھ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ڈالا ہے جس کے بعد عوام سے بجلی ٹیکس کی مد میں 150 ارب روپے کی وصولی شروع کردی گئی ہے جس کا اعتراف وزارت خزانہ کے حکام نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ دسمبر 2017 تک گردشی قرض 514 ارب روپے تھا، حکومت نے ماضی میں بھی گردشی قرض ادائیگی کیلئے 180 ارب قرض لیا اور یہ رقم بھی صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی گئی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال بجلی پر 118 ارب روپے سبسڈی ادا کی۔