بھارتی اداکار موہت ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

فوٹو: فائل

بھارتی ٹیلی ویژن اسکرین کے مقبول اداکار موہت ملک کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

اداکار موہت ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا کہ وہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

بھارتی اداکار موہت ملک نے بتایا کہ ان کی حاملہ بیوی ادیتی بالکل ٹھیک ہیں جب کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

موہت ملک نے بتایا کہ اتنا احتیاط کرنے کے باوجود بھی انہیں گزشتہ روز بخار ہوا جس کے بعد انہوں نے فوراً ہی کورونا ٹیسٹ کرا لیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

اداکار نے گزشتہ دنوں ان کے ساتھ رہنے والے تمام تر لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کرا لیں۔

مزید خبریں :