دنیا
11 فروری ، 2012

امریکا کابین البرا عظمی بیلسٹک میزائلوں کیلئے موبائل لاچنگ آپشن پر غور

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…امریکا مستقبل میں بین البرا عظمی بیلسٹک میزائلوں کے لئے موبائل آپشن پر غور کر رہی ہے۔ان کو زیر زمین رکھنے اور لاچنگ کے لئے مخصوص تنصیبات قائم کرنے کی بجائے ٹرک یا ٹرین میں رکھ کر بھی استعمال میں لایا جا سکے گا۔ امریکا کے پاس واحد لینڈ بیسبیلسٹک میزائل Minuteman2030میں ختم ہو جائیں گے ۔پنٹاگون مستقبل میں نیو کلیئر ٹرائیڈ کے لئے زمینی سہولیات کی بجائے دیگر آپشن کا جائزہ لے رہا ہے۔امریکی جریدے ’نیشنل جرنل ‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر فورس مستقبل میں بین البرا عظمی بیلسٹک میزائلوں ICBMsکے استعمال کادائرہ کار وسیع کرنے ،ان کو کسی مستقل جگہ رکھنے اور مخصوص لاچنگ تنصیبات کی بجائے آسان آپشن پر کام کر رہی ہے۔پینٹاگون نے نیوکلیئر بیلسٹک میزائلوں میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت ان کو محفوظ بنانے اور ان کے استعمال میں کم سے کم آپشن استعمال کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ فیلڈنگ میزائل بھی شامل ہیں جنہیں ٹرکوں اور ٹرینوں کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ زمین سے زمین تک مار کر نے والے امریکی ایئر فورس کے450مینیوٹیمن 3میزائل تین سطحی زیر زمین لاچنگ ساخت پر مبنی ہیں۔امریکا کے پاس زمین سے زمین تک مار کرنے والے یہ واحدگائیڈڈ میزائل2030تک استعمال کیے جائیں گے۔اس کے بعدان میزائلوں کی جگہ نئی ٹیکنالوجی سے لیس میزائل لیں گے۔ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ میں آئی سی بی ایم پروگرام کے سربراہ کرنل جان جانس کا کہنا ہے کہ موجودہ لینڈ بیس مینیوٹیمن بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی دوبارہ ساختی جائزے میں اس بات کو مد نظر رکھا جارہا ہے کہ اسے سادہ بنایا جائے۔تاہم حکام نے اس کے حل کے لئے ممکنہ ٹیکنالوجی کی تفصیلات نہیں بتائی۔

مزید خبریں :