Time 02 فروری ، 2021
پاکستان

ہم نے پائلٹس کیخلاف جو کارروائی کی وہ بھارت میں بھی شروع ہو گئی، غلام سرور خان

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کاکہنا ہےکہ ہم نے پائلٹس کے خلاف جو کارروائی کی وہ بھارت میں بھی شروع ہو گئی ہے۔

 قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے غلط کام نہیں کیا، برائی سے پردہ اٹھایا ہے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں جہاز روکے جانے پر کمپنی سے معاہدہ ہوگيا ہے، 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرکے پاکستان کا جہاز واپس آگیا۔

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی ملکیتی دو ہوٹلوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ صرف یہی کہیں گے کہ ریکوڈک معاہدہ تحریک انصاف حکومت نے نہیں کیا، برطانیہ کی عدالت نے ایکس پارٹی فیصلے میں دونوں ہوٹل کو ضبط کیے جانے کی بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی سفارتی کوششیں اور آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کی کوشش بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں :