دنیا
12 فروری ، 2012

یورپ : سردی سے ہلاک افراد کی تعداد 550 سے بڑھ گئی

 یورپ : سردی سے ہلاک افراد کی تعداد 550 سے بڑھ گئی

روم … یورپ میں سردی سے ہلاک افراد کی تعداد ساڑھے 5سو سے بڑھ گئی ہے اور اٹلی میں دو سے تین میٹربرفباری ہوئی ہے جبکہ روس میں درجہ حرارت منفی 20ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیاہے۔اٹلی میں دارلحکومت روم سمیت کئی شہروں کی کی سڑکوں پر برف کی موٹی چادربچھی ہوئی ہے اور درخت بھی برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔بعض مقامات پرکئی میٹر تک برفباری ہوئی ہے ۔جس کے سبب گھراورگاڑیاں ہی برف میں دھنسی ہوئی ہیں۔نقظہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت نے نظام زندگی بری طرح معطل کررکھاہے ۔اور لوگ سڑکوں پرہی اپنی گاڑیاں چھوڑ کرمحفوظ مقامات پروقت گزاررہے ہیں۔انتظامیہ کاکہناہے کہ وہ اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔برف میں لپٹے سربیا،پولینڈ،یوکرائن اور رومانیہ میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ،صرف رومانیہ ہی میں 30 ہزار سے زائد افراد برف کی وادی میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بلقان کی ریاستوں میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائدافرادکا رابطہ شہروں سے کٹاہواہے۔آئس لینڈمیں توحدنظرتک برف ہی برف ہے ا وریہ ملک برفستان بناہواہے۔روس کے جنوبی علاقوں کوبھی سردموسم نے اپنی لپیٹ میں لیاہواہے ،جہاں درجہ حرارت غیرمعمولی طورپر منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے سبب آبشاربھی جم گئی ہے اوریہ نظارہ دیکھنے کیلیے لوگ سردی کی پرواہ کیے بغیرآرہے ہیں۔موسم اس قدرسردہے کہAzov Sea ہی منجمدہوگیاہے جس میں کئی کشتیاں پھنسی ہوئی ہیں۔بعض علاقوں میں لوگوں کوخوراک کی کمی کابھی سامناہے۔

مزید خبریں :