پاکستان
24 ستمبر ، 2012

صدر زرداری کی ہلیری کلنٹن سے ملاقات، گستاخانہ فلم اور دیگر امور پر گفتگو

صدر زرداری کی ہلیری کلنٹن سے ملاقات، گستاخانہ فلم اور دیگر امور پر گفتگو

نیویارک … صدر آصف علی زرداری نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کی ہے جس میں گستاخانہ امریکی فلم پر پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔ نیویارک میں صدر زرداری اور ہلیری کلنٹن کے درمیان ملاقات میں پاکستان کی جانب سے اسفند یار ولی، ڈاکٹر فاروق ستار اور سیکریٹری خارجہ جبکہ پاکستان کیلئے نامزد امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور مارک گراسمین بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو گستاخانہ فلم پر پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاک امریکاتعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :