12 فروری ، 2012
ہانگ کانگ…القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواھری کا نیا وڈیو پیغام منظرعام پر آیا ہے جس میں انھوں نے شام میں حکومت مخالف مظاہروں اور شورش کی حمایت کی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق القاعدہ کے سربراہ نے وڈیو پیغام میں شامی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حکومت شہریوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہے،ایمن الظواہری نے شام کے شہریوں پرزُوردیا ہے کہ وہ مغرب یا عرب ممالک کی حکومت پریقین نہ رکھیں،ورنہ پھر ان پر اسی قسم کی حکومت مسلط کی جائے گی۔ انہوں نے ترکی،عراق اردن اور لبنان کے مسلمانوں سے شام میں ہونے والی شورش کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔