26 ستمبر ، 2012
نیویارک…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی اظہارکے نام پرگستاخانہ فلم جیسے کاموں سے دنیاکے امن کو خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئیصدرآصف زرداری نیتقریرکے آغازمیں ہی گستاخانہ فلم کیخلاف شدیداظہارمذمت کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺکیخلاف نفرت پھیلانے کی مذمت کرتاہوں۔عالمی برادری خاموش تماشائی نہ بنے،ایسے کاموں کوجرم قراردے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہارکے نام پرگستاخانہ فلم جیسے کاموں سے دنیاکے امن کو خطرہ ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تحفظات کو جلد دور کیا جائے۔ صدر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرہمیں کئی چیلنجوں کاسامناہے، مشترکہ کوششوں اورعزم سیبہترمستقبل ممکن بنایا جاسکتاہے۔