26 ستمبر ، 2012
لاہور. . .وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ساڑھے چار سال میں آئین کا مذاق اڑایا ہے۔ترکی کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے الیکشن کی طرف جانا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے ۔ڈرون حملوں کی بندش کے بارے میں صدر زرداری کا بیان روایتی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد ترکی کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ایک دن کا دورہ جرمنی کا ہے ۔جرمنی سولر انرجی میں ترقی کررہا ہے اس بارے میں بات ہوگی۔