پاکستان
26 ستمبر ، 2012

ہمارے شہدا کی قربانیوں اور تکالیف کا مذاق نہ اڑایا جائے،صدر زرداری

ہمارے شہدا کی قربانیوں اور تکالیف کا مذاق نہ اڑایا جائے،صدر زرداری

نیویارک…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے شہدا کی قربانیوں اور ہماری تکالیف کا مذاق نہ اڑایا جائے۔نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔پاکستان سے زیادہ کسی ملک نے دہشتگردی کیخلاف جدوجہدمیں نقصان نہیں اٹھایا۔ پاکستان کے10ہزارفوجی فخرسے یو این کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں، ہمارے7ہزارفوجی ، پولیس اہلکاراور37ہزار شہری مارے جاچکے ہیں۔ہمارے شہدا کی قربانیوں اور ہماری تکالیف کا مذاق نہ اڑایا جائے۔ہمارے عوام سے وہ مطالبہ نہ کیاجائے جو کسی اورعوام سے نہیں کیا گیا۔سوال یہ ہے کہ پاکستان آخر کتنے مصائب جھیل سکتاہے۔آج کل پاکستان سے کئی سوال کیے جارہے ہیں،پاکستان کے عوام،سیاستدان اورفوجی پہلے ہی یہ جواب دے چکے ہیں۔پاکستان کی آج کی صورتحال آمریت کی دین ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ،لاہوراورکراچی کے تاجروں کی جانب سے سوال کرنے آیا ہوں،لاہوربم دھماکے میں مارے گئے2سال کے بچے کی جانب سے سوال کرنے آیاہوں،پرویزمسیح کی جانب سے سوال کرنے آیاہوں جسے6ساتھیوں سمیت ماردیاگیا۔ مجھے یقین ہے کہ عالمی برادری پاکستان کومصائب میں دیکھنانہیں چاہتی۔صدر زرداری نے کہا کہ افغانستان کے سیاسی حلقوں سے ہم نے دوستی مضبوط کرناشروع کی ہے۔خودمختار،مستحکم اورمحفوظ افغانستان ہی افغان عوام کے مفادمیں ہے۔عالمی برادری 30لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی ممکن بنائے۔پاک بھارت تعلقات باہمی اعتمادکی بنیادپرہیں،بھارتی وزیراعظم سیتہران میں ملاقات حوصلہ افزاتھی۔

مزید خبریں :