21 فروری ، 2021
پنجاب کے میدانی علاقوں سے دھند آج بھی نہ چھٹ سکی اور بیشتر علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔
دھند کی وجہ سے معمولات زندگی بالخصوص سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا، نارووال کرتار پور روڈ پر حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی اور نارووال لاہور اور مریدکے روڈ پر حد نگاہ 10 سے 30 میٹر تک رہ گئی ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق گجرات شہر اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شکرگڑھ اور مضافات میں دھند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے موٹر وے مختلف مقامات پر بند کی گئی ہے، شہری بھی دوران سفر احتیاط کریں۔