دنیا
12 فروری ، 2012

ایران کیخلاف امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کومعاف نہیں کیا جائیگا، ایران

ایران کیخلاف امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کومعاف نہیں کیا جائیگا، ایران

تہران…ایران نے خلیجی عرب ممالک کو امریکا کا ساتھ دینے اور ایران کی مخالفت پر سخت نتائج کیلئے خبردار کیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف پشت پناہی کرنے پر خلیجی ممالک کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عراقی آمر صدام حسین کی حمایت کرنے والے ایران کے خلاف امریکی منصوبوں میں ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کئی خلیجی ممالک کو ایران کے اندورنی معاملات میں دخل اندازی سے منع کیا۔

مزید خبریں :