Time 27 فروری ، 2021
پاکستان

وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے 27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019 اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ قوم کے تعاون سے ہر قسم کے خطرات سے وطن عزیز کا دفاع کرے گی۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ تعداد نہیں پرعزم قوم کی ہمت اور  حوصلہ ہی ہے جو فتح دیتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔


مزید خبریں :