Can't connect right now! retry

دنیا
05 مارچ ، 2021

ترکی کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، لیفٹیننٹ جنرل سمیت 10 فوجی ہلاک

ترک وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 9 فوجی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک فوجی اسپتال میں جاں بحق ہوا— فوٹو: اے ایف پی

ترکی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ترک وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 9 فوجی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک فوجی اسپتال میں جاں بحق ہوا۔

حادثہ ترکی کے صوبہ بتلیس کے شہر تاتوان کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا۔ حکام نے اسے حادثہ قرار دیا ہے اور ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی حتمی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ہیلی کاپٹر فوجیوں کو لے کر بینگول سے تاتوان جارہا تھا جب اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

اس حوالے سے حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور ڈیفنس کمیٹی کے رکن تولگا اگار نے ٹوئٹ کی کہ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عثمان ارباز ترک فوج کی آٹھویں کور کے کمانڈر تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM