پاکستان
27 ستمبر ، 2012

اسلام آباد: گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج، سیکیورٹی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد: گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج، سیکیورٹی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد … گستاخانہ فلم کیخلاف متوقع احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کرنیوالوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق کل (جمعہ کو) گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف متوقع مظاہروں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جانے والے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق متوقع مظاہروں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ شہر میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف وکلاء نے شاہراہ دستور پر مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے، دوسری جانب مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی کل مظاہرے کریں گی۔

مزید خبریں :