06 مارچ ، 2021
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ہے اور وزیراعظم نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ نے عہدے سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حفیظ شیخ اپنی ذمہ داریاں بطور وزیر خزانہ نبھاتے رہیں گے۔