کھیل
Time 07 مارچ ، 2021

ملک کی سب سے بڑی گُھڑ دوڑ ' ساحل' نے جیت لی

ملک کی سب سے بڑی گُھڑ دوڑ  'پاکستان ڈربی' خواجہ ایم عاطف کے گھوڑے ساحل نے جیت لی۔

لاہور ریس کلب میں پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔

2400 میٹر کی دوڑ میں 9 گھوڑے اور گھوڑیاں شامل تھیں لیکن فیورٹ گھوڑے ساحل نے میدان مار لیا ۔

خواجہ عاطف کے گھوڑےساحل نے ریکارڈ وقت میں کامیابی حاصل کی  جب کہ  ’گورنر‘ کا دوسرا اور ’بگ موو‘ کا تیسرا نمبر رہا ۔

فاتح مالک نے جیت کی خوشی میں نوٹوں اور پھولوں کی بارش کر دی ،اسٹیورڈ لاہور ریس کلب فخر امام نے انعامات تقسیم کیے، فاتح کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا ۔

مزید خبریں :